پاکستان
وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل اہل خانہ کے ہمراہ سعود ی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع
اسلام آباد17 جون 2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آئندہ کل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے بعد 25 جون کو نجی دورے پر لندن جائیں گے۔ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف اپنا طبی معائنہ کروائیں گے اور اس موقع پر ان کے ہمراہ اہل خانہ بھی ہوں گے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال وزیر اعظم کی لندن میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 30 جون کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔