ایڈیٹرکاانتخاب

امریکی سینیٹ میں ایران اور روس کے خلاف نئی سخت پابندیوں کی منظوری

واشنگٹن 17جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
ٹرمپ روس کے خلاف عاید کردہ پابندیوں میں یک طرفہ طور پر نرمی نہیں کرسکیں گے
امریکی سینیٹ نے کثرت رائے سے ایران اور روس کے خلاف نئی، مگر سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ہے اور ایک بل کو منظوری کے لیے ایوان نمائندگان کو بھیج دیا ہے۔ اس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے خلاف عاید کردہ پابندیوں میں یک طرفہ طور پر نرمی نہیں کرسکیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں دونوں پارٹیوں (ری پبلکن اور ڈیموکریٹک) کے ارکان نے ایران کے خلاف دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے کے الزام میں نئی پابندیوں کی منظوری دی ہے اور بل میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا چاہیے۔
نئی قانون سازی کے تحت روسی صدر ولادی میر پوتین پر بھی گذشتہ سال نومبر میں امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں پابندیاں کی جا رہی ہیں اور وائٹ ہاؤس کے لیے ان پابندیوں کو ختم کرنا یا واپس لینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔سینیٹ میں رائے شماری سے چندے قبل ڈیمو کریٹ چک شومر نے اپنے ساتھی سینیٹروں سے کہا کہ صدر کا ایسی کوئی آئیڈیا ،جس کے تحت وہ از خود ہی کسی بھی سبب کی بنا پر پابندیوں کو اٹھا سکتے ہیں،اس قانون سازی کے ذریعے ختم کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button