انٹرنیشنل
امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے‘ ہتھیاروں میں کمی‘ شام سمیت ہر مسئلے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں : روسی صدر
ماسکو (نیوز ایجنسیاں) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے اور ہر وقت مذاکرات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ روس ہر وقت امریکہ سے مذاکرات کیلئے تیار رہتا ہے خواہ وہ ہتھیاروں میں کمی ہو یا پھر شام کا مسئلہ، ہم ہر وقت ان پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن ارکان عوامی مسائل کی ٹھیک طریقے سے نشاندہی نہیں کر رہے بلکہ عوامی مسائل پر سیاست کر رہے ہیں، انہیں ایسا کرنے سے گریز کرنا اور مسائل کا حل بتانا چاہیے۔ وہ لوگ جو آپ کو مسائل کا حل بتاتے ہیں وہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں اور ہم اسی طریقے سے کام کرتے ہیں۔