ایڈیٹرکاانتخاب

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سینٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن

کراچی 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سینٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ترجمان کے مطابق سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سینٹرل جیل میں بیرکوں کی مکمل تلاشی لی گئی، سینٹرل جیل کی بیرکس سے ممنوعہ سامان قینچیاں ،سیڑھیاں اور جہادی لٹریچر اور منشیات بھی برآمد کر لی اور قیدیوں کی گنتی بھی کی گئی ، سرچ آپریشن کا مقصد گزشتہ روز فرار ہونے والے 33 سنگین مقدمات میں ملوث دو خطرناک قیدیوں کے فرار کی و جہ تلاش کرنا اور مزید سخت اقدامات کرنا ہیں،قیدیوں کے فرار پرگزشتہ روزسپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 12 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں گزشتہ روز کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشت گرد باآسانی فرار ہو گئے تھے، دونوں قیدی سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button