پاکستان

سندھ کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ںے بجٹ سیشن میں اپنی تقریرکے دوران سندھ حکومت کے تحلیل ہو جانے کا خدشہ ظاہرکرتےہوئےکہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری نہ کرسکےاور تحلیل ہوجائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ںے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے استعمال میں سندھ حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے جب کہ کے پی کے نے سب سے کم بجٹ استعمال کیا ہے اس لیے سندھ حکومت پر بجٹ جاری نہ کرنے کا الزام بے بنیاد اورمن گھڑت ہے۔ اور اب میں کے ایم سی سمیت تمام اداروں سے ایک ایک پائی کا حساب لوں گا۔
اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے جہاں انہوں نے شاہراہ فیصل کی تعمیر، یونیورسٹی روڈ کی تزئین و آرائش، طارق روڈ کی تکمیل اور پانی کے منصوبوں کا تزکرہ کیا وہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے شکوہ کیا کہ اس وقت تک سندھ کو وفاق سے68 ارب کم ملے ہیں جس سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
اس موقع پر اراکین ایم کیو ایم اختیار دو اختیار دو ، میئر کو اختیار دو کے نعرے لگاتے رہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کو بولنے دیں ایسا نہ ہوکہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوئی چوتھی جماعت بن جائے، مجھے تو آج پتہ چلا ہے کہ یہ اب ایم کیو ایم پاکستان بن چکے ہیں۔
انہوں نے اراکین ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تفریق آپ لوگوں نے پیدا کی اور لسانیت کی باتیں آپ نے کی ہیں آپ لوگوں کوعوام کو تقسیم کرنے کے بجائے کچھ نہیں ملتا اورنہ ہی اب آپ کو دوبارہ دہشت گردی اورچائنا کٹنگ کا موقع ملے گا، سندھ کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ لوگ بے وقوف بننے والے نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button