بھارت ، پاکستان سے فائنل میں کھیلنے پر مجبور
بھارت 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
اس سے قبل ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر پہلے بنگال ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم ابتدا میں یہ ٹائیگرز کے لیے سودمند ثابت نہ ہوسکا اور صرف31 پر2 صف اوّل کےبنگلا دیشی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کے درمیان 123 کی شاندار شراکت کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوئی اور ٹائیگرز نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 264 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ جسے بھارت نے یکطرفہ بنا کرصرف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ اب بھارت اور پاکستان کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار 18 جون کو کھیلا جائے گا۔
بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 265 کا ہدف دیا تھا، جو کہ بھارت نے 40.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارتی اوپنر روہت شرما شاندار312اور کپتان ویرات کوہلی 96پر ناٹ آئوٹ رہے، اب بھارت اتوار کو پاکستان سے فائنل میں مقابلہ کرے گا۔
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، چیمپینزٹرافی کا فائنل اتوار 18 جون کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائےگا۔