میاں محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی (شازیہ میر)
گوجرانوالہ 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
جمہوریت میں سب سے بہترین جے آئی ٹی عوام ہوتے ہیں جن کے پاس آپ اپنی کارکردگی لیکر ہر پانچ سال بعد پیش ہوتے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ماضی میں احتساب کیلئے بلائے جانے والے حکمران استثناء لیتے رہے یا بیمار ہوتے رہے قائد کے اس اقدام سے لیگی ورکروں کا سر فخر سے مزید بلند ہو گیا ہے اس موقع پر کارکنوں کو کسی بھی قسم کے احتجاج سے روک کر سیاسی دانشمندی کا ثبوت دیا گیا ہے جس سے اپوزیشن عاری ہے اپوزیشن کا واحد مقصد ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنا ہے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کے اعتراف نے اپوزیشن کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اور وہ ہر ممکن طریقے سے حکومت کیلئے مشکلات پید کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ محترمہ شازیہ سہیل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم نے اپنی پانچ سالہ کارکردگی لیکربائیس کروڑ عوام کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے اور لوگ ہی فیصلہ دیں گے کہ وہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں یا دھرنے اور سڑکوں پر تماشے چاہتے ہیں محترمہ شازیہ میر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے خود اپوزیشن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی اور اگر بروقت کمیشن بن جاتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی لیکن حزب مخالف کا مقصد مسائل کا حل نہیں بلکہ حکومت اور عوام کو مسائل میں الجھانا ہے لیکن پاکستان کے باشعور عوام اپنے نفع نقصان سے واقف ہیں وہ مزید ان کی سازشوں میں نہیں آئیں گے ۔