Draft

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، میریئن ہوٹل ، پیزا 19 ، سیالکوٹ سویٹس کو جرمانے

گوجرانوالہ 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر حاجی عارف بھٹی فوڈ ماسٹرسیل، 68کو وارننگ نوٹس جاری
گوجرانوالہ 15جون: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء کوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اروپ ٹاؤن میں میریئن ہوٹل کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے،پروڈکشن یونٹ میں زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور تاریخ اجراء کی عدم موجودگی کی بناپر 50000 روپے ، پیزا 19 کو زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی کی بناپر 5000 2 جبکہ سیالکوٹ سویٹس (پروڈکشن یونٹ )کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے،فریزر کی غیر مناسب حالت،زائدالمعیاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی،نکاسی آب کے غیر معیاری انتظامات اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بنا۷پر 15000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ قلعہ دیدار سنگھ میں حاجی عارف بھٹی فوڈ ماسٹر کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی کی بناپر سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں قلعہ دیدار سنگھ میں واقع دبئی سپر سٹور،پکوان ماسٹر نوشاہی کک ،فریش پکوان ، ماشاء اللہ چکن شاپ،پاکستان پولٹری سیل سینٹر ،بسم اللہ چکن شاپ، المعراج بیکرز،اویس ہوٹل،الرحمان سبزی فروش ،ارسلان جنرل سٹور،مصطفی پولٹری شاپ،رضوان ملک شاپ، دارالا حسان پکوان سینٹر ، آفتاب ٹی سٹال،نگینہ پکوان سینٹر ،بابو جی سپر سٹور،بادشاہ فش اور نند ی پور میں واقع سیالکوٹ سویٹس ہاؤس ،رانا عمر سپر سٹور، مہر چکن شاپ،محمد علی چکن سیل شاپ،علی پان شاپ،عدنان پان شاپ،ظہور سویٹس ،عوامی نان شاپ،اسلام جنرل سٹور،حافظ عمر جنرل سٹور، مہر سلیم اینڈ سنز،کشمیر سویٹس ،ماشاء اللہ سویٹس ،کمبوہ سویٹس شاپ،قادری پان شاپ،یادگار دہی بھلے این پاپڑی چاٹ،شمبو جی تکہ شاپ اینڈ ریسٹورنٹ صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اورنوٹسز جاری کیے گئے۔ کھیالی شاہ پور میں شہزاد بیکری،الکرم بیکری،پنجاب فوڈز،سردار فوڈز ،شوکت سویٹس ، شوکت سویٹس پروڈکشن یونٹ اور وزیرآبا د میں واقع حاجی آصف عالم پکوان سینٹر ، عارف سویٹس ،حیدر سویٹس اورپپو فوڈ کارنر اور ارو پ ٹاؤن میں واقع عاصم بیکرز، قیصر کریانہ اینڈ جنرل سٹور،میر فاسٹ فوڈ ،پیزا ماسٹر ،نیو ماما جی ہوٹل ،چاندی پان شاپ ،منا ڈھاکہ پان شاپ،عبد اللہ پان شاپ ،صدیق ملک شاپ،کشمیری فروٹ چاٹ اینڈ دہی بھلے،مکڈونلڈ ،عمر پان شاپ،احمد تکہ شاپ،حسن شاپنگ سینٹر ،یونیک فاسٹ فوڈ، کھیالی شاہ پور رمضان بازار،وزیر آباد رمضان بازار اور وزیر آباد میں قیصر ملک شاپ اینڈ سویٹس شاپ،مدینہ پنسار سٹورسلیمان ٹریڈرز ،بلال چکن بیف اینڈ مٹن شاپ، پاک پنسار سٹور اور کھیالی شاہ پور میں واقع ایس ایچ (گولڈ )فوڈز (پروڈکشن یونٹ)کو صفائی کے انتظاما ت بہتر کرنے کے احکامات اور کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button