پاکستان
پاناما کیس ۔۔۔اب ہو گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی (سہیل میر- مسلم لیگ ن)
گوجرانوالہ 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کو درست قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے یاستدانوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم کیے گئے فنانس ونگ نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی ۔الیکشن کمیشن کے فنانس ونگ کے مطابق وزیر اعظم نے جو مالی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں وہ درست ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اثاثوں کی پڑتال کے حوالے سے مکمل تعاون کیا ہے ان کے اثاثوں میں کوئی سقم نہیں پایا گیا