طاہراشرفی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو بھی چونا لگادیا ‘لاکھوں روپے خرد برد کرنےکا بھانڈا پھوٹ گیا
اسلام آباد(نامہ نگار)طاہراشرفی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے مدارس کے طلباء اور غربیوں کوافطاری کروانے کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیے ،کچھ مساجداورمدارس میں چند ہزارروپے کی افطاری کرواکرلاکھوں روپے کی فزیبلٹی رپورٹ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کوبھیجی گئی علامہ طاہراشرفی کے سابقہ ساتھیوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے لاکھوں روپے وصول کرنے اورمستحقین کی رقم اپنی جیب میں ڈالنے کابھانڈہ پھوڑدیا پاکستان علماء کونسل کے رہنمائوں کاکہناہے کہ علامہ طاہراشرفی نے متحدہ عرب امارت کی حکومت سے گزشتہ سال رمضان المبارک میں غرباء اورمساکین کی افطاری کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیے
مگرچند ہزارکی افطاری کرواکر باقی رقم جیب میں ڈال دی اورجعلی فزیبلٹی رپورٹ بناکرسفارتخانے کوارسال کردی ہے پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،خانیوال ،اکوڑہ خٹک ،گوجرانوالہ،اسلام آباد،فیصل آباداوردیگرشہروں میں اس طرح کی افطار پارٹیاں منعقدکی گئیں جن میں پاکستان ومتحدہ عرب امارات کے جھنڈوں پرمشتمل بینرزبھی آویزاں کیے گئے اوران بینرزاورافطاری کے شرکاء کی باقاعدہ فوٹیج بناکر علامہ طاہراشرفی کود ی گئی ان بینرزپرپاکستان علماء کونسل اورعلم وامن فائونڈیشن کے نام بھی درج کیے گئے تھے پاکستان علماء کونسل کے موجود ہ چیئرمین اوراس وقت کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہدمحمود قاسمی نے اوصاف سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے پندرہ افطاریوں کے عوض آٹھ سے دس لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ علامہ طاہراشرفی نے بمشکل ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی افطاریاں کروائیں اس کاانکشاف اس وقت ہوا جب طاہراشرفی نے ایک ای میل کے ذریعے سفارتخانے کوبتایاکہ ایک افطاری پرکم ازکم ساٹھ سے سترہزارروپے خرچ ہوئے ہیں حالانکہ علامہ طاہراشرفی نے ایسی تمام افطاریوں کاخرچ صرف دس سے پندرہ ہزارروپے دیا پاکستان علماء کونسل پنچاب کے صدرحافظ امجدنے بتایاکہ گزشتہ سال رمضان میں طاہراشرفی نے مجھے فون کرکے کہاکہ اپنے مدرسے جامعہ مدنیہ فیصل آبادمیں طلباء اورعوام کی افطاری وکھانے کاانتظام کرو اس کاخرچ میں دوں گا ہم نے سوآدمیوں کی افطاری وکھانے کااہتمام کیا جس پرچالیس سے پچاس ہزارروپے خرچ ہوئے مگرطاہراشرفی نے صرف پندرہ ہزارروپے اداکیے بعد میں معلوم ہواکہ اس افطاری کابل متحد ہ عرب امارات کی حکومت کوساٹھ سے سترہزارروپے بھیجاگیا ہے پاکستان علماء کونسل لاہورکے صدرحافظ مشتا ق احمدنے بتایاکہ ان کی مسجد کانام جامع مسجدجلوموڑلاہورمیں واقع ہے گزشتہ سال علامہ طاہراشرفی نے یہاں پانچ سے سات افطاریوں کااہتمام کرنے کہاجس پرمیں نے ان افطاریوں کااہتمام کیا علامہ طاہراشرفی کی طرف سے یہ ہدایت تھی کہ وہ ایک بینربھجیں گیں جس پرمتحدہ عرب امارات اورپاکستان کاجھنڈاہوگا یہ بینرافطاری والی جگہ پرلگاکراس کی تصاویرمجھے بھیجنی ہیں میں نے تمام افطاریوں کااہتمام کرنے کے بعد انہیں تصاویربھی بھیج دی تھیں ان افطاریوں پرڈیڑھ سے دولاکھ روپے خرچ ہوئے مگرجب انہوں نے بل بھیجا وہ صرف ساٹھ ہزارروپے تھے ہمیں بعد میں معلوم ہواکہ ان افطاریوں کے نام پرعلامہ طاہراشرفی نے دوبئی حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے وصول کیے ہیں ۔