پاکستان
جے آئی ٹی وزیر اعظم کو انتظار کرانے سے گریزاں رہی
اسلام آباد: جے آئی ٹی وزیر اعظم کو انتظار کرانے سے گریزاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف پانامہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم کی گئی جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے دئے گئے وقت پر پہنچے تو ٹھیک آدھے گھنٹے بعد وزیر اعظم سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین کو پانچ سے چھ گھنٹے تک کا انتظار کروایا گیا تھا جس کے بعد ان سے سوالات کا آغاز کیا گیا بالکل اسی طرح نیشنل بنک کے صدر سعید احمد کو بھی حسن اور حسین سے بھی زیادہ انتظار کروایا گیا جس پر وہ پھٹ پڑے تھے اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک خط میں شکایات کے انبار لگائے تھے ۔