پاکستان

قانون کا احترام کرتے ہیں اسی لیے منتخب وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوئے: دانیال عزیز  

مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ کہ الزام تراشی کرنے والے اشتہاری صاحب کھلے پھر رہے ہیں.اس اشتہاری کی گرفتای کرانا عدالتوں کا کام ہے.عمران خان نے ایس ای سی پی پر بھی ٹیمپرنگ کا الزام لگایا اور اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالی .عمران خان تین سال سے فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے رہے .جو بھی الزام لگے ان کو کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔محض اخباری تراشے پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔اسی لیے منتخب وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔صرف ایک شخص ہے جو اشتہاری ہونے کے باوجود عدالتوں ،قانون کا احترام نہیں کرتا۔عمران خان کے اپنے صوبے کے پی کے میں بھی انصاف کا ادارہ بند ہے۔انھوں نے کہا کہ اس اشتہاری کی گرفتاری کرانا عدالتوں کا کام ہے۔ وزیراعظم پیش ہوئے لیکن اشتہاری خان کیس پیش نہیں ہوا ہے۔جو بھی الزامات لگے ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔محض اخباری تراشے پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔دانیال عزیز نے کہا کہ گوشوارے نہ د ینے پر ہمیں پارلیمنٹ سے معطل کردیا جاتا ہے۔عمران خان نے ایس ای سی پی پر بھی ٹیمپرنگ کا الزام لگایا۔ عمران خان صاحب کھلے پھر رہے ہیں۔عمران خان صاحب الزامات کا جواب جمع کرائیں۔عمران خان تین سال سے فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے رہے۔عمران خان کی کسی جائیداد کو ضبط نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button