انٹرنیشنل

قطر امریکی فوجیوں کے قاتلوں کی مالی مدد کررہا ہے،جان مکین

واشنگٹن 15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
قطر کے بحران کے اسباب کے بارے میں بہت کچھ اب سامنے آئے گا،کانگریس اجلاس سے خطاب
امریکی کانگریس میں ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر جون مکین نے قطر کی دہشت گرد نوازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ قطر امریکی فوجیوں کے قاتل دہشت گردوں کی مالی معاونت کا مرتکب ہے۔ اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع جیمز میٹس کی بریفنگ کے بعد جون مکین نے کہا کہ قطر کے بحران کے اسباب کے بارے میں بہت کچھ اب سامنے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر ایک عرصے سے دونوں کیمپوں میں کھیلنے کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر اب وقت آگیا ہے کہ قطر اپنی پالیسی تبدیل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی مدد جاری رکھنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ قطر امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی بھی مدد کرتا رہا ہے۔ جون مکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ قطر پر دباؤ ڈالنے کے لیے وزیر دفاع کو دوحہ بھیجیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button