Draft

جی ٹی روڈ باٹا شوز پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے خطرناک دو ملزمان گرفتار ۔

گوجرانوالہ15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
جی ٹی روڈ باٹا شوز پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے خطرناک دو ملزمان گرفتار ۔06لاکھ روپے نقدی ، دو موٹر سائیکل 04موبائل فونز، ایک پمپ ایکشن ، 03پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد۔
ملزمان کے دو ساتھی پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ۔ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی پولیس ٹیم کو شاباش
تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر واقع باٹا شوز کی د وکان پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 06لاکھ روپے نقدی ، دو موٹر سائیکل، 04موبائل فونز، ایک پمپ ایکشن ، 03پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کی ہیں۔ملزمان کے دو ساتھی باٹا شوز میں واردات کے دوران پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ گینگ کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی پولیس ٹیم کو شاباش اور نقد انعام۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں دانش حمید سکنہ سوئی گیس روڈ اور عثمان عرف مانو سکنہ نور باوا شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ چار خطرناک ملزمان جوتے بنانے والے معروف برانڈ کی جی ٹی روڈ پر و اقع دوکان میں داخل ہو کر گن مین اور عملے کو ا سلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہونے لگے تو علاقے میں گشت کرتی ہوئی پولیس پارٹی سے ملزمان کا آمنا سامنا ہو گیا۔ بھاگتے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ان کے دو ساتھی شازیب اور عثمان غنی ہلاک جبکہ دیگر ملزمان فرارہو گئے ۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ایس پی سٹی طارق محمود گجر کی قیادت اور ڈی ایس پی میاں معظم کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ انسپکٹر گوہر عباس کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد یعوب ، اے ایس آئی شہزاد عباس و دیگران پربننے والی ٹیم نے دن رات محنت کر کے پیشہ وارانہ صلاحیت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کھیالی ، اٹاوہ، لوہیانوالہ ، گکھڑ منڈی ، گوندانوالہ روڈ ، شیخوپورہ موڑ، و دیگر مقامات پر چودہ سے زائد چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ملزمان کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ اور علاقے کے لوگوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے پولیس پارٹی کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا ا علان کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button