کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ ترقیاتی محکموں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ تمام سکیمیں30 جون تک ہر صورت مکمل کی جائیں۔
گوجرانوالہ15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17 کے تحت493 منصوبے زیر تکمیل ہیں ان کی تکمیل پر 21087.9 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈویژن بھر میں سکولوں کی مخدو ش اور خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کی 286 سکیموں پر1250.8 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اسی طرح ڈویژن بھر کے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی1497 سکیموں پر660.29 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔
وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں گوجر انوالہ ڈویژن کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر کو بتایا گیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پروونشل ہائی وے کی 79 145 پروونشل بلڈنگزI کی 114 145 پروونشل بلڈنگزII کی 119 145 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 188 145 واسا کی 12 اور جی ڈی اے کی 4 سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔ سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کی گوجر انوالہ میں65 145 گجرات میں26 145 سیالکوٹ میں 77 145 نارووال میں 21 145 حافظ آباد میں38 اور منڈی بہاؤالدین کی 59 سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی گوجرانوالہ میں707 145 گجرات میں76 145 سیالکوٹ میں140 145 نارووال میں252 145 حافظ آباد میں159 145 منڈی بہاؤ الدین میں152 سیکمیں مکمل کی جارہی ہیں کمشنر نے تر قیاتی محکموں کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ تمام سکیمیں30 جون 2017 تک ہر صورت مکمل کی جائیں۔