پاکستان

پیما خیبر پختونخوا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آج ڈاکٹروں پر پولیس کی کے لاٹھی چارج

پشاور 15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
پیما خیبر پختونخوا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آج ڈاکٹروں پر پولیس کی کے لاٹھی چارج اور نھتے ڈاکٹروں پر بے جا تشدد کی پرزور مذمت کرتی ھے جس میں 5 سے زیادہ ڈاکٹر شدید زخمی ھوئے جبکہ 35 سے زیادہ ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا اور رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں حبس بے جا میں رکھا گیا ھے.


شواہد اور عینی گواہوں کے مطابق ڈاکٹروں کا احتجاج پر امن اور جمہوری طریقہ کار کے مطابق تھا. ھسپتال میں سہولیات جاری و ساری تھے. ان حالات میں پولیس گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے.
پیما خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر انور جمال اور صوبائی جنرل سکرٹری ڈاکٹر سمیع اللہ نے حکومت سے پرزور مصالبہ کیا ھے کہ گرفتار ڈاکٹروں کو فورا غیر مشروط طور پر رھا کرے. انہوں نے محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹر ایسوسیشن کے اہلکاروں سے اپیل کی کہ باھمی مذاکرات سے جائز مسائیل کا حل پر امن طریقے سے نکالا جائے.
ڈاکٹر انور جمال نے ڈاکٹروں سے حکومتی اہلکاروں اور پولیس کی ناروا سلوک اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی بھی پرزرو الفاظ میں مذمت کی اور حکومت کو خبر دار کیا کہ ڈاکٹروں کے مسئلہ کو انا کا مسئلہ نہ بنائے اور پر امن طریقے سے ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائیل حل کرے، ایسا نہ ھو کہ وقت ھاتھ سے نکل جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button