ایڈیٹرکاانتخاب

یوم حضرت علیؓ، سندھ میں موبائل اور ڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

سندھ 15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
داماد رسول حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر سندھ میں دفعہ 144 نافذ کی جائےگی، سندھ پولیس نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ یوم علی پر سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا۔ صوبائی پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق 21 رمضان بروز ہفتہ صوبےمیں دفعہ 144 کے تحت موبائل فون سروس بند رکھنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیاگیاہے۔ 17 جون کو صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون خاموش ہوں گے۔ اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ یوم علی کےجلوسوں کی مناسبت سےکیاگیا، پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص سمیت سندھ کےتمام بڑےشہروں پرہوگا۔ سندھ پولیس نے یوم علی پر امن و امان کے قیام کے لئے سفارشات پر مبنی رپورٹ حکومت کوارسال کردی جبکہ موبائل فون کمپنیزکوبھی فیصلےسےآگاہ کردیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button