پاکستان

حنیف عباسی کی درخواست پرعمران خان نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد 14جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ معاملے پرجواب جمع کرادیا
اب سوالات کے جواب دیں چیف جسٹس کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ
حنیف عباسی کی درخواست پرعمران خان نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت،الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ معاملے پر جواب جمع کرادیا،اب سوالات کے جواب دیں چیف جسٹس کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں اوراس کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ عمران خان کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فارن فنڈنگ پر دلائل تفصیل سے سن چکے ہیں لیکن ہم کچھ سوالات کے جواب جاننا چاہتےہیں، کیا درست ہے کچھ فنڈز آئین کے آرٹیکل 6 کی شق (3) کے حوالےسےممنوعہ ہیں
تحریک انصاف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے وکیل ابراہیم ستّی کے دلائل شروع کئے، انہوں نے پولیٹیکل پارٹی آرڈررضاکارانہ آڈٹ کو ڈیل کرتا ہے، پی ٹی آئی نے آج تک کسی گوشوارے میں فارن فنڈنگ کا ذکر نہیں کیا، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرفراڈ کیا اورحقائق چھپائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کون سی سیاسی جماعت تسلیم کرے گی کہ فنڈز ممنوعہ ذرائع سے آئے
حنیف عباسی کےوکیل اکرم شیخ نےعدالت کوبتایاکہ پی ٹی آئی نے کیلی فورنیا میں 195 ملٹی نیشنل کارپوریشنزسےفنڈزلیےاس کے علاوہ بھارت سمیت دیگرغیرملکیوں سے بھی فنڈز لیے گئے، پی ٹی آئی کی تفصیلات میں مکمل معلومات نہیں دی گئیں، فنڈز دینے والوں کا کہیں نام نہیں تو کہیں ایڈریس نہیں،عدالت میں ویب سائٹ کھول کر دیکھا جا سکتا ہے
چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل سےمکالمے میں کہا کہ امید ہےآپ سپریم کورٹ کےدائرہ کارپرسوال نہیں اٹھائیں گئے،جس پر انور منصورنے کہا کہ ان کی جانب سے عدالتی دائرہ کار پر اب کسی صورت سوال نہیں اْٹھایا جائے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button