Draft

بھارتی اداکارہ کارتیکا چوہدری کی موت حادثاتی نہیں ،اسے قتل کیا گیا ،پوسٹ مارٹم رپورٹ

این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ 30سالہ کارتیکا چوہدری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی ،پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے لاش قبضے میں لیتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا تو رپورٹ نے پراسرار موت کا بھانڈا پھوڑ تے ہوئے پولیس کو مزید الجھا دیا ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کی موت سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ،پولیس کو کارتیکا چوہدری کے گھر سے ایک تیز دھار آلہ ، خون میں لتھڑی ایک شرٹ اور ٹی شرٹ بھی ملی ہے ۔علاقے کے اے سی پی راج چوہان کے مطابق ممبئی کی ایک بلڈنگ کی پانچویں منزل کے فلیٹ سے بدبو کی اطلاع ملنے پر جب پولیس وہاں پہنچی تو فلیٹ کا دروازہ باہر سے مقفل تھا اور گھر کا اے سی بھی چل رہا تھا ،جب پولیس فلیٹ کے اندر پہنچی تو وہاں کارتیکا کی 3سے 4روز پرانی لاش ملی جو گلنا شڑنا شروع ہو گئی تھی ،جب مرنے والی لڑکی کے بارے میں تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ لاش معروف ماڈل اور اداکارہ کارتیکا چوہدری کی ہے جو کئی ٹی وی سیریل اور 2فلموں میں بھی کام کر چکی ہے جبکہ کارتیکا کئی ماڈلنگ شوز میں بھی پرفارم کر چکی تھی ۔عمارت کے سامنے قائم مندر کے پنڈت کے مطابق کارتیکا اس کرائے کے فلیٹ میں تقریبا 2سال سے اکیلی رہ رہی تھی ، اس کا اس بلڈنگ اور علاقے میں کبھی کسی سے جھگڑا نہیں ہوا تھا ۔پولیس نے جب بلڈنگ کے چوکیدار سے تفتیش کی تو اس نے بتایا ہے کہ تین روز قبل کارتیکا سے ملنے کے لئے 2 نامعلوم افراد آئے تھے لیکن پولیس کو فلیٹ میں کسی بھی طرح چوری یا ڈکیتی کے ثبوت نہیں ملے ،کہا جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ کا قتل کسی باہمی تنازعہ کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔پولیس نے مندر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اپنے قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ کارتیکا کے قریبی دوستوں کو بھی شک کے دائرے میں لاتے ہوئے فہرست مرتب کرنا شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل صبح جب لاش برآمد ہوئی تو پولیس نے بھارتی اداکارہ کی حادثاتی موت کی ایف آئی آر کاٹتے ہوئے شک رفع کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا تھا ،رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302بھی شامل کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button