ایڈیٹرکاانتخاب
وزیر اعظم نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سےروک دیا
اسلام آباد: (نیوزوی او سی) وزیر اعظم کی جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے بڑی تیاریاں جاری ہیں۔ سڑکوں کی مرمت اور صفائی مہم بھی زوروں پر ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی کی چاردیواری اونچی ہونے لگی ہے۔ وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز بھی لگ گئے ہیں۔ میئر راولپنڈی اور میئر اسلام آباد دونوں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچے اور صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹوٹی سڑکیں ٹھیک کی جا رہی ہیں اور دیگر انتظامات بھی وزیر اعظم کے شایان شان بنانے جا رہے ہیں۔ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے چاردیوار اونچی کرنے کے ساتھ ساتھ جنگلے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ :