پاکستان

شیخ رشید کو نیا باڈی گارڈ مل گیا مستان خان نے باڈی گارڈ بننے کا اعلان کر دیا –

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان تحریک انصا ف کے کارکن مستان خان شیخ رشید کی بطور باڈی گارڈ حفاظت کرنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گیا جس کا کہنا ہے کہ باڈی گارڈ بننے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔
نیو نیوز کے مطابق بڑی بڑی مونچھوں کی بدولت اپنی منفرد پہچان رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن مستان خان شیخ رشید کے باڈی گارڈ بننے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے جن کا کہنا ہے کہ کسی نے شیخ رشید کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ اس کی طبیعت صاف کر دیں گے۔ منفرد حلیے اور انوکھی گاڑی رکھنے والے مستان خان کا کہناہے کہ وہ شیخ رشید کا باڈی گارڈ بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مستان خان شیخ رشید سے اظہار یکجہتی کے لئے سپریم کورٹ پہنچا اور ملنے کی خاطر کئی گھنٹے انتظار کرتا رہا۔
منفرد مونچھوں، ہاتھوں میں بہت سی سونے کی انگوٹھیاں پہنے مستان خان شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک سلیبرٹی کا سا مقام رکھتے ہیں۔ ٹرک آرٹ کے انداز میں سجی ان کی جیپ اور اس کے سپیکرز سے اٹھتی پشتو موسیقی کی دھنیں ان کی پہچان ہیں۔
حالیہ مردم شماری میں تحریک انصاف کے کارکن کے بارے میں انکشاف ہوا کہ 70 سالہ مستان خان کی تین بیویاں ہیں اور 22 بچوں کے والد ہیں تاہم اپنے بھائی کی طرح انہیں بھی اپنے پوتے پوتیوں کی تعداد یاد نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button