ایڈیٹرکاانتخاب

پیمرا کی کیو موبائل کے اشتہار پر پابندی

اسلام آباد 13جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے موبائل فون کمپنی ‘کیو موبائل’ کے ایک اشتہار کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ‘کیو موبائل ای ون’ کے اشتہار میں ایسا مواد نشر کیا جارہا ہے جو ناشائستہ اور اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے برعکس اور پیمرا قوانین کی بیشتر شقوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
اس اشتہار میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بطور ماڈل جلوہ گر ہوئے، جس میں دکھایا گیا کہ وہ کسی لڑکی سے ملاقات کرنے جانے والے تھے تاہم ان کے موبائل کی چارچنگ ختم ہوگئی، جس کے باعث وہ لڑکی کسی اور کے ساتھ چلی گئی۔
پریس ریلیز کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 کی دفعہ 27(a) کے تحت ’کیو موبائل ای ون‘ کے اشتہار پر مورخہ 10 جون 2017 بروز ہفتہ شام 6 بجے سے مکمل پابندی عائد کردی جائے گی.
ریگولیٹری باڈی نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا آرڈیننس برائے 2002 کی سیکشن 29 اور 30 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب پیمرا نے کسی اشتہار کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہو۔
چند ماہ قبل موبائل نیٹ ورک کمپنی زونگ کے 4 جی اشتہار پر بھی پیمرا نے پابندی عائد کردی تھی۔
علاوہ ازیں پیمرا کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی، مانع حمل ادویات اور کنڈوم جیسے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button