انٹرنیشنل
کیلی فورنیا کی وفاقی عدالت نےٹرمپ کی سفری پابندیوں کیخلاف فیصلہ سنادیا
کیلی فورنیا 13جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈ)
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی وفاقی عدالت نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔یہ فیصلہ سان فرانسسکو کی کورٹ آف اپیل نے جاری کیا۔ تاہم دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدر ٹرمپ کے پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھے گی۔واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاؤس نے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ تیزرفتار سماعت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے فیصلے کو بحال کرے۔