بھارتی فوج کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیوچلادی گئی، فوجی افسران بدحواسی کا شکار
نئی دہلی 13جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈ)
بھارتی فوج کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیوچلادی گئی، فوجی افسران بدحواسی کا شکار
بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران ڈیڑھ منٹ تک غیر اخلاقی ویڈیو کلپ چلتا رہا
بھارتی فوج کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو چلادی گئی،جس پر بھارتی فوجی افسران بدحواسی کا شکار ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد کو محفوظ بنانے کے موضوع پر فیروزپور میں بی ایس ایف 77 ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں بی ایس ایف افسر نے میٹنگ کے دوران پریزنٹیشن دیتے ہوئے غیراخلاقی فلم چلادی جو تقریبا ڈیڑھ منٹ تک چلتی رہی۔ ویڈیو کلپ چلنے کے بعد بی ایس ایف افسر نے بدحواسی میں لیپ ٹاپ بند کر دیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل دہلی کے میٹرو اسٹیشن پر لگی اسکرینوں پر بھی غیراخلاقی ویڈیو چلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔