ایڈیٹرکاانتخاب

مغوی چینی باشندوں کاتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہونےکاانکشاف

اسلام آباد 13جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکوئٹہ میں دوچینی باشندوں کےاغوا کے واقعے پرگہرے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مختلف منصوبوں کے لیے پاکستان آنے والے چینی باشندے جو ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہیں ان کا ڈیٹا بینک بنایا جائے۔ چینی باشندوں کا ڈیٹا بینک نادرا تیار کرے گا جس کو تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھیج دیا جائےگا۔وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایاگیاکہ بلوچستان میں اغواہونے والے دو چینی باشندوں نے بزنس ویزے کی خلاف ورزی کی اورکوئٹہ میں اردو سیکھنےکےنام پردیگرسرگرمیوں میں مصروف ہوگئےتھے۔ وزیرداخلہ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ چینی باشندوں کاگروپ بزنس ویزے پرآیا جن میں ہلاک ہونے والےدو چینی بھی شامل تھے تاہم مذکورہ چینی باشندے انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کےمالک کوریا کے شہری جوان وان سیو سےاردو سیکھنے کے بہانے کوئٹہ چلے گئے اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں پربھی لازم ہےکہ وہ ویزہ قوائد کا پاس کریں۔ واضح رہے کہ چینی جوڑے24سالہ زنگ یانگ اور26 سالہ خاتون مینگ لی سی کو 24 مئی کو کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سےاغوا کیا گیا تھا جبکہ داعش نے دونوں چینیوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور وزارت داخلہ نے ان کے قتل کی تصدیق کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button