رحمان ملک کو بھی جے آئی ٹی میں حاضر ہونے کا پروانہ مل گیا-
اسلام آباد ( نیوزوی او سی ) پاناما جے آئی ٹی نے سینیٹر رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا ، 13 جون کو پیشی کے سمن موصول ہوگئے ، بیرون ملک مقیم رہنما پیپلز پارٹی نے وطن واپسی کی تیاری کرلی ۔ پاناما کا ہنگامہ جاری ہے اور اسی دوران رحمان ملک کا بھی بلاوا آگیا ۔ پاناما کی جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ کو 13 جون کو طلب کرلیا ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے رحمان ملک کی طلبی کا نوٹس دس جون کو جاری ہوا ۔ جے آئی ٹی کے سمن سے متعلق رحمان ملک کو آگاہ کر دیا گیا ۔ رحمان ملک 9 جون کو پارٹی امور کیلئے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے ۔ لندن میں ہونے کی وجہ سےرحمان ملک کی جانب سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ میں معمولی توسیع کی درخواست کی گئی ہے ۔ نوٹس میں رحمان ملک کو حديبيہ پيپر ملز سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ رحمان ملک کی تحقیقات کو پاناما سکینڈل میں شریف خاندان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت مانا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ میں بھی کیس کی سماعت کے دوران رحمان ملک کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر دلائل دیئے جاتے رہے ۔ جے آئی ٹی رحمان ملک سے بطور ڈائريکٹر ايف آئی اے حديبيہ پيپز ملز سے متعلق ماضی ميں کی گئی تحقيقات کے بارے ميں جے آئی ٹی معلومات حاصل کرے گی –