پاکستان

خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی سے لاہور آنے والی ریل کار کے انجن کے گجرات میں فیل ہونے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور:- وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی سے لاہور آنے والی ریل کار کے انجن کے گجرات میں فیل ہونے اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر ریلویز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور اور ٹرین کے کنڈکٹرگارڈ سے براہ راست رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ریل کارمیں جو خواتین فیملی کے مردوں کے بغیراکیلے اور بچوں کے ساتھ سفر کررہیں انہیں ٹرین کے لاہور پہنچنے میں تاخیرپر ریلوے پولیس کی سکیورٹی میں ریلوے انتظامیہ گھروں تک محفوظ ڈراپ کی سہولت دے ۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان ڈوگر اور ڈی سی او غلام فرید نے وزیر ریلویز کی ہدایت پراس عمل کو یقینی بنایا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لوکوموٹیو ز خراب یا فیل نہ ہوں ، اس سلسلے میں پاکستان ریلویز کا مکینکل ڈیپارٹمنٹ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور لوکوموٹیوز کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے قابلِ بھروسہ اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان نے ریل کارکے مسافروں سے راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران انجن فیل ہونے پر کم وبیش تین گھنٹوں کی تاخیر پر معذرت پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button