کومبیٹ فورس میں خواتین کو لانا لازم ہوگیا، جنرل راوت
دہرادون (نیوز وی او سی )بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کومبیٹ فورس میں خواتین کو شامل کرنا اب ناگزیر ہوگیا ہے ۔ انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون میں نئے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ مختلف آپریشنز کے دوران جوانوں کو کبھی کبھی خواتین سے بھی مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔ ایسی کسی بھی صورت حال میں خواتین بھی ساتھ ہوں تو کارروائی آسان ہو جائے گی۔ جنرل راوت نے کہا کہ خواتین کو کومبیٹ فورس کا حصہ بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں انہیں ملٹری پولیس میں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ ہفتے بھی کہا تھا کہ بھارتی فوج کو مختلف کارروائیوں کے دوران اب خواتین کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے ۔ اگر خواتین بھی کومبیٹ فورس کا حصہ ہوں تو علیٰحدگی پسند عناصر کی صفوں میں موجود خواتین س نمٹنا آسان ہوجائے گا۔