ایڈیٹرکاانتخاب

ہری پور میں سینئر صحافی بخشش الہیٰ کا قتل

ہری پور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہری پور میں ایک مقامی سینئر جرنلسٹ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گاؤں سرائے صالح میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسا دیں۔ صحافی بخشش الہیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقتول ایک نجی ٹیلی وژن سے وابستہ تھے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کے قتل کا واقعہ پولیس پوسٹ کے قریب پیش آیا، جو سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نوجوان صحافی بخشش الہیٰ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں کرتے ہوئے لواحقین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button