پاکستان

وزیراعظم کی طلبی اچھا اقدام ہے، امید ہے نون لیگ ہنگامہ نہیں کریگی: پی پی پی

لاہور: (نیوز وی او سی) صدر پی پی پی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کہتے ہیں وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے، وزیر اعظم نواز شریف پانامہ کے معاملے کا مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی وزیر اعظم سے اہم سوالات کرے گی، امید ہے ن لیگ اس بار وہ نہیں کرے گی جو ماضی میں سپریم کورٹ کے ساتھ کیا۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ نون لیگ جے آئی ٹی کیلئے انتہائی اقدام کی طرف نہیں جائے گی، اس سے قبل نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو عدالت پر حملہ ہو گیا تھا، سچے ہیں تو مہم جوئی کے بجائے مؤقف پیش کریں، نواز شریف کو ہمیشہ ڈھیل ملی اس بار وہ گھبرائے ہوئے ہیں، نون لیگ کے کچھ لوگ اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button