شراب برآمدگی کیس، اداکارہ عتیقہ اوڈھو 13 جون کو عدالت طلب

راولپنڈی: فاضل جج افضل ہنجرا نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف 2 بوتل شراب کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر ملزمہ کو طلب کر لیا۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف 2 بوتل شراب کیس تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر 4 جون 2012 کو درج کیا تھا تاہم اس مقدمے میں تمام گواہان کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں