پاکستان

پارٹی کا حتمی فیصلہ ہے، اب نہال ہاشمی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے حوالے پارٹی کا فیصلہ بڑا واضح ہے، اب اُن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ سیاستدانوں میں سیاسی نظام کے حوالے سے بے یقینی پائی جاتی ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں جیت سکتے وہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ سب کچھ ختم ہونے والا ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ شیخ رشید طوطا فال نکالتے ہیں جبکہ 2002ء سے ان کی سیاسی نظام کو لپیٹنے اور قومی اسمبلی کوگھر جانے کی پیشگوئیاں سن رہا ہوں۔ اگر مسلم لیگ(ن )نے عدلیہ پر حملہ کرنا ہوتا تو جے آئی ٹی میں پیش کیوں ہوتے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کریگی، جو خواہشمند ہیں کہ سی پیک کے منصوبے نہ آئیں وہ چاہتے ہیں حکومت جلد چلی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button