انٹرنیشنل

جیمز کومی کے الزامات کی تردید حلفیہ بیان دینے کو تیار ہوں : امریکی صدر

واشنگٹن (بی بی سی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں وہ حلفیہ طور پر بتانے کے لئے ‘100 فیصد’ رضامند ہیں۔وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جیمز کومی سے وفاداری کے عہد مانگنے یا وائٹ ہاؤس کے ایک سابق اہلکار کے متعلق جانچ کو ختم کرنے والی بات کی تردید کی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہم نے جو باتیں کہیں ان میں سے بہت سی باتوں کی جیمز کومی نے تصدیق کی ہے اور کچھ باتیں جو انہوں نے کہیں ہیں وہ سچ نہیں۔’دریں اثنا کانگریس کے ایک پینل نے ان کی بات چیت سے متعلق اگر کوئی ٹیپ ہے تو اس کا مطالبہ کیا ہے۔جیمز کومی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں عہدے سے روس کے متعلق جاری جانچ کے سبب ہٹایا ہے۔سابق ایف بی آئی سربراہ کریملن کی جانب سے گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسٹر ٹرمپ کے حق میں لانے کے مبینہ منصوبے کی جانچ کر رہے تھے کہ آیا مسٹر ٹرمپ یا ان کی انتخابی مہم کے سٹاف اس سازش میں شامل تو نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button