پاکستان

قصاص پر خاموش نہیں رہیں گے ، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے :طاہرالقادری

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی(ن)لیگ کا الیکشن سیل ہے اور اس سے خیر خواہی کی کوئی امید نہیں ہے.جے آئی ٹی کے ذریعے(ن)لیگ کا 2018کا الیکشن نعرہ بن رہا ہے.سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر پیش رفت بھی روک دی گئی ہے.ملک میں عدل اور انصاف کا قتل عام ہو رہا ہے۔چھ ماہ بعد وطن پہنچنے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی(ن) لیگ کا الیکشن سیل ہے اور اس کے ذریعے(ن)لیگ کا 2018کا الیکشن نعرہ بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے بٹھا کر تصویر بنائی گئی اور یہ تصویر (ن)لیگ نے خود لیک کروائی تاکہ یہ تاثردیا جائے کہ ظلم ہو رہا ہے، یہ سب کچھ ڈرامے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے. ملک کے 20کروڑعوام کو پاگل بنایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی سے خیر خواہی کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو حیرت ہوگی جو پاناما کیس کی جے آئی ٹی سے توقع لگائے بیٹھے ہیں۔جے آئی ٹی کے لوگ ان کے جوتے پالش کرنے والے ہیں۔ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی کے حوالے سے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحے کے اصل ذمہ دارافراد کو طلب ہی نہیں کیا گیا، ہماری کسی اپیل کی تاریخ ہی نہیں پڑ رہی.سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر پیش رفت بھی روک دی گئی ہے. اس ملک میں عدل اور انصاف کا قتل عام ہو رہا ہے، عدالت کوئی فیصلہ تو کرے. تب سپریم کورٹ میں جائیں گے. انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان پر کوئی پیشرفت نہیں ہورہی. کیس 2سال سے ہائیکورٹ میں پڑا ہے۔ عدالت کوئی فیصلہ کرے پھر ہی اپیل میں جائیں گے۔ جن پولیس افسران کو ملزم ٹھہرایا گیا. ان کوعدالت میں بھی پیش نہیں کیا جارہا اور سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کو طلب ہی نہیں کیاگیا۔ عدل وانصاف کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔لیکن فیصلہ جو بھی ہو ہم شہیدوں کے خون کیلئے انصاف مانگتے رہیں گے اور خاموش نہیں بیٹھیں گے، مرتے دم تک قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے تحفظ کی قسم کھائی ہے،لاہور انقلاب آئے گا تبدیلی آئے گی اور ملک کا مقدر بدلے گا ۔ طاہر القادری نے کہا کہ اس ملک کے الیکشن کو الیکشن نہیں سمجھتے یہ سب فراڈ ہے ۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا قصاص پر خاموش نہیں رہیں گے . حوصلہ ہارنے والے نہیں مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے اندر تلوں میں تیل نہیں، تبدیلی جھولی میں نہیں آتی، قوم کو جدوجہد کرنا ہوں گی۔ ملک کی تمام سیاسی قیادتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تخت لاہور کے خلاف سب کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گےانہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے اندر تلوں میں تیل نہیں . تبدیلی جھولی میں نہیں آتی، قوم کو جدوجہد کرنا ہوں گی۔ ملک کی تمام سیاسی قیادتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تخت لاہور کے خلاف سب کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لاہور پہنچے۔ کارکنوں نے ائیرپورٹ پران کاشانداراستقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرا وطن آنا معمول کا ہے۔ ہر سال اعتکاف کیلئے پاکستان آتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button