پاکستان
کلو چرس برآمدگی کیس، دو ملزمان کو عمر قید اور دو ، دو لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی (نیوز وی او سی) انسداد منشیات عدالت کے جج چوہدری انوار احمد خان نے 102 کلو گرام چرس گردا برآمدگی کےمقدمے میں دوملزمان فرمان اللہ اور ذیشان خان کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ اے این ایف راولپنڈی نے گاڑی نمبر TD-4650 کے ذریعے 28 دسمبر 2015ءکو پشاور سے راولپنڈی اسمگل کرتے ہوئے یہ چرس برآمدکی تھی ملزمان کو عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں مزید دو سال قید کاٹنا ہوگی۔