وزیر اعظم جمعرات کی صبح 11 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے
اسلام آباد: (نیوز وی او سی ) پانامہ جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ وزیر اعظم کی طلبی کیلئے جاری کردہ سمن میں انہیں متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کو جے آئی ٹی کا سمن موصول ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کو جمعرات کی صبح 11 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جو ڈیشل اکیڈمی بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے تمام تر سکیورٹی خدشات کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا سمن 8 جون کو جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے بھی جے آئی ٹی کے سامنے متعدد بار پیش ہو چکے ہیں۔ حسین نواز اب تک پانچ جبکہ حسن نواز اب تک دو بار پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف سپریم کورٹ کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی شریف خاندان کے لندن میں واقع مے فیئر فلیٹس کی خریداری کیلئے استعمال ہونے والی رقم کی منی ٹریل معلوم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش میں مصروف ہ