انٹرنیشنل
افغانستان ‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ‘ 23 طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی
کابل 010جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپرین کلین اپ کے نتیجے میں 23 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغان صوبوں جاریاب ‘ بدخشاں ‘ قندوز اور ہلمند میں آپریشن کلین اپ کئے جس کے نتیجے میں 23 طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے