کپاس کی اچھی پیداوار،محکمہ زراعت پنجاب نےہدایت نامہ جاری کردیا
پنجاب 010 جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
کپاس کی اچھی پیداوار،محکمہ زراعت پنجاب نےہدایت نامہ جاری کردیا
کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں مناسب درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کریں، فاصلہ چھدرائی کے ذریعے ضرورت سے زیادہ اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر ہی پیدا کیا جاسکتا ہے، چھدرائی کا عمل بوائی سے 20 تا 25 دن کے اندر یا پہلے پانی سے پہلے یا خشک کوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کیا جائے، جن کاشتکاروں نے 15مئی تک کپاس کی کاشت مکمل کرلی تھی وہ چھدرائی کرتے وقت پودے سے پودے کے درمیان فاصلہ 6سے 9انچ رکھیں، اس طرح کپاس کے پودوں کی تعداد 23ہزار سے 35ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیئے، جن علاقوں میں وائرس کا حملہ شدید ہوتا ہے وہاں چھدرائی کا عمل پہلے پانی کے بعد کریں اور متاثرہ پودوں کو ممکن حد تک نکال دیں