سعودی قونصلیٹ کا عمرہ انچارج بھی کرپشن میں ملوث نکلا
برطانیہ 010 جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
(شکریہ مشتاق سرکی )
حالیہ دنوں کراچی کے مختلف ٹریول ایجنٹس کے 55 ہزار سے زائد پاسپورٹ اسٹیکرز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر روک دیے گئے ہیں
عمرہ انچارج جلبانی سلطان اطیبی نے ایک مقامی ٹریول ایجنٹ کے ساتھ ملکر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے
کراچی کے متاثر ٹریول ایجنٹس سعودی قونصلیٹ کے منظور نظر فرنٹ مین مقامی ٹریول ایجنٹ اظہر ایوب کو لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور ہوگئے
سعودی قونصلیٹ تمام ٹریول ایجنٹس کو اسٹیکرز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر پاسپورٹ وقت پر نہیں دے رہے جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ٹریول ایجنٹس کو اٹھانا پڑ رہا ہے : ذرائع
جب کوئی ٹریول ایجنٹ سعودی قونصلیٹ کے عمرہ انچارج کے فرنٹ مین اظہر ایوب کو بھاری رشوت ادا کرتا ہے تو تمام پاسپورٹ دو گھنٹے کے اندر مل جاتے ہیں : متاثر ٹریول ایجنٹس
کل ایک مقامی ٹریول ایجنٹ سے فرنٹ مین کے ذریعے 8 لاکھ روپے رشوت لیکر پاسپورٹ دیے گئے ہیں : ذرائع
اس وقت کراچی کے تمام ٹریول ایجنٹس کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اظہر ایوب کو فی پاسپورٹ 4 ہزار ادا کریں تو ان پاسپورٹ واپس کیے جائیں گے : ذرائع
کراچی کے ٹریول ایجنٹس نے سعودی حکام اور ایف آئی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے