انٹرنیشنل

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی مشکلات بڑھ گئیں

برطانیہ 10 جون 2017 (بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج سے مایوس ہوکر اور مخالفین کی جانب سے تنقید کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے 2 مشیروں نے استعفیٰ دے دیا ہے، برطانوی انتخابی نتائج کے بعد وزیراعظم تھریسامے کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا، تھریسامے کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نک ٹموتھی اور فیونا ہل نے انتخابی مہم میں ٹوری کی کارکردگی پر تنقید کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔نک ٹموتھی کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابات کے نتائج سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب حکومت مخالف جماعت کی طرف سے لندن کے مختلف علاقوں میں تھریسامے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے، سینکڑوں افراد نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈوئنگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہوکر نعرے بازی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button