پاکستان

قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نےگرفتار ایم این اے جمشید دستی کے حوالے سے اسپیکر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد 010 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نےگرفتار ایم این اے جمشید دستی کے حوالے سے اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے خط میں ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سیدخورشید احمد شاہ کی جانب سے گرفتار ایم این اے جمشید دستی کے بارے میں لکھے گئے خط میں ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ جمشید دستی اسمبلی کا منتخب رکن ہے۔ جسے اسلام آباد سے واپس اپنے حلقہ میں جاتے ہوئے گرفتار کیاگیا ہے میری بطور قائد حزب اختلاف گزارش ہے کہ جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کیاجائے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں شرکت کرسکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button