پاکستان

نیب نے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

کراچی 010 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کراچی… نیب نے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ حسین نواز ایک تصویر پر ہی رو پڑے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پی پی رہنما ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے نیب نےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹرعاصم حسین طبی بنیادوں پرضمانت پر رہائی کے حقدار نہیں تھے۔ سندھ ہائی کورٹ الزامات کی سنگینی کو مدنظر نہیں رکھ سکی لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائےنیب کی درخواست میں ڈاکٹرعاصم اوران کی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی پر ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسین نواز تو ایک تصویر پر ہی رو پڑے، ہمارا کون جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوسلوک میرے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا۔میری جے آئی ٹی تین ماہ تک ہوئی، وزیراعظم کے صاحبزادے سےٖ صرف باہتر گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button