پاکستان

مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،ْاعتزاز احسن

اسلام آباد 09جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،ْاعتزاز احسن
جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ ن ہنگامہ کرے گی ،ْ بیان
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ ن ہنگامہ کرے گی۔ ن لیگ نے سینکڑوں وکلا سپریم کورٹ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے جو کمرہ عدالت کے اندر اور باہر موجود ہوں گے اور سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ نہیں کہ عدلیہ اور جے آئی ٹی کیا کریں گی بلکہ سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کیا کرنے جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button