پاکستان

پاکستان ریلویز کا عید پیکج کرایوں میں 33فیصد کمی،5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور 09جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے عید کے موقعے پرخصوصی عید پیکج کی منظوری دے دی ہے، عید اور ٹرو کے دونوں دن کرایوں میں 33 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان ریلویز عید کے موقعے پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔
عید پیکج کے حوالے سے فیصلے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور،مشیر ریلویزانجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی،ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی،ایف اینڈسی اے او ڈاکٹرسعید،چیف آپریٹنگ آفیسروقار احمدشاہد، سی سی ایم نوید مبشراور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق عید کی پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگوھا، ملکوال، لالہ موسی، اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔عید کی دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال،لاہور، راولپنڈی جائے گی۔عید کی تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لئے چلائی جائیں گی، ٹرینیں کندیاں، میانوالی، داود خیل کے راستے چلیں گی۔پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون چھ روز تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button