رنگ برنگ

08 جون کے اہم واقعات

08 جون 2017ء ، جمعرات
‏12 رمضان المبارك  1438ھ
25 جیٹھ 2073 ب

● 68ء رومن سینٹ نے گالبا کے رومن شہنشاہ ہونے کا  اعلان کیا۔
● 632ء آقائے نامدار، نبی آخرالزماں، رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 63 سال کی عمر میں مدینة المنورہ میں وفات پا گئے۔ اِسی روز حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفة الرسول منتخب کر لیا گیا۔
● 979ء لوئس پنچم ڈی لوئے فرانس کے شہنشاہ بنے۔
● 1042ء ایڈورڈ معترف انگلینڈ کا بادشاہ بن گیا۔ وہ انگلینڈ پر حکومت کرنے والے اینگلو سیکسن خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔
● 1191ء رچرڈ شیر دل صلیبی جنگ کی خاطر عکہ پہنچ گیا۔
● 1658ء اورنگ زیب نے آگرہ کے قلعے پر قبضہ کر کے اپنے باپ اور مغل بادشاہ شاہ جہاں کو قیدی بنا لیا۔
● 1707ء مغل سلطنت کی جانشینی کی لڑائی میں شہزادہ معظم (شاہ عالم) نے آگرہ کے نزدیک ججاو علاقے میں شہزادہ اعظم کو شکست دی۔
● 1786ء آئس کریم کے لئے پہلا تجارتی اشتہار بنایا گیا۔
● 1824ء نوه كوشنگ نے واشنگ مشین کا پیٹنٹ کرایا۔
● 1920ء مولانا محمود الحسن طویل عرصے کی جلاء وطنی اور اسیری کے بعد مالٹا سے ہندوستان واپس لوٹے۔
● 1928ء چین کے قومی لیڈر چانگ کائی شیک کی فوج نے راجدھانی پیکنگ پر قبضہ کیا۔
● 1936ء ہندستان کے سرکاری ریڈیو نیٹ ورک کے نام بدل کر آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) رکھا گیا۔
● 1941ء جنگ عظیم دوم: اتحادی فوجوں نے شام اور لبنان پر حملہ کیا۔
● 1946ء آل انڈیا مسلم لیگ نے کیبنٹ مشن پلان منظور کرلیا۔
● 1948ء ایر انڈیا کی پہلی بین الاقوامی پرواز نے بمبئی سے لندن کیلئے پرواز کی۔
● 1949ء سیام کا نام بدل کر تھائی لینڈ رکھا گیا۔
● 1962ء پاکستان میں ملک کا دوسرا آئین نافذ کر دیا گیا۔ یہ آئین فوج کی نگرانی میں تیار ہوا تھا اور صدارتی طرز کا تھا، فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے نئے دستور  کے تحت صدر کا عہدہ سنبھالا اس طرح چار سالہ مارشل لاء اختتام پزیر ہوا۔
● 1963ء امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ایجنسی (اے ایچ اے) سگریٹ کی مخالفت میں مہم چلانے والی پہلی ایجنسی بنی۔
● 1965ء امریکی فوجوں کو ویتنام میں لڑائی کا حکم دیا گیا۔
● 1968ء برموڈا میں آئین نافذ ہوا۔
 ● 1971ء شمالی ویتنام نے امریکہ سے جنوبی ویتنام کو امداد بند کرنے کی مانگ کی۔
● 1973ء ایڈمرل لوئس کریرا بلانکو اسپین کے وزیر اعظم مقرر  کئے گئے۔
● 1974ء امریکہ اور سعودی عرب نے فوجی اور اقتصادی  معاہدوں پر دستخط کئے۔
● 1975ء جرمنی کے شہر میونخ میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 35 افراد ہلاک ہوئے۔
● 1982ء برازیلی طیارہ بی 727 حادثہ کا شکار ہوا جس میں 135 لوگ ہلاک ہوئے۔
● 1986ء عراقی جیٹ طیارے نے اسد آباد سیٹلائٹ اسٹیشن پر حملہ کیا۔
● 1996ء چین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
● 2000ء آندھرا پردیش، کرناٹک اور گوا میں کئی چرچوں میں بم دھماکے ہوئے۔
● 2001ء برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کو پارلیمانی انتخابات میں لگا تار دوسری بار فتح حاصل ہوئی۔
● 2008ء چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو معزول کئے جانے پر ملک بھر کے وکلا نے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔
● 2012ء پاکستان میں ہوئے ایک بس بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔
● 2013ء امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے ماریا شاراپووا کو شکست دے کر فرانسیسی اوپن خطاب جیتا۔
● 2014ء روس کی ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پووا نے سسیمونا ہالیپ کوہرا کر فرانسیسی اوپن خطاب حاصل کیا۔

ولادت
● 1915ء ملیالم قلم کار اور ناول نگار پی سی کٹّی کرشنن

وفات
● 632ء آقائے نامدار، نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
● 1968ء کرناٹک گھرانہ کی مشہور گلوکارہ مادھوری منی ایّر

تعطیلات و تہوار
● 1992ء پہلی بار سمندر کا عالمی دن منایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button