متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

کراچی 7 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی، متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم کی مخصوص نشست پر منتخب رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح نے پیپلز پارٹی کو گلے لگا لیا۔ کراچی میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عارف مسیح کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے ایم کیو ایم کو خیرباد کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ان کی جماعت برابری کی سطح پر ہر کسی کو اہمیت دیتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ ضرور ہو گا اور ملک میں آئندہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔
Load/Hide Comments