دہشت گردی سے متعلق کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا، (پاک فوج)

راولپنڈی 7 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
دہشت گردی سے متعلق کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق وارننگ اور ہنگامی رابطہ نمبر کے پیغامات درست نہیں، پاک فوج کی جانب سے ایسا کوئی بھی پیغام نشر نہیں کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع سے ہی اطلاعات جاری کی جاتی ہیں، واٹس ایپ کے ذریعے پاک فوج کسی بھی قسم کا کوئی پیغام جاری نہیں کرتی، عوام ایسے پیغامات کی ترسیل سے احتیاط کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے منسوب ایک میسج وائرل کیاجارہا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بازار اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments