گکھڑ منڈی پولیس کا منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن 1360گرام چرس 1420گرام بھنگ، 2800گرام بھکی برآمد۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان
گوجرانوالہ 07جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ گکھڑ منڈی سب انسپکٹر فرحت نواز کا منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن۔4ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1360گرام چرس، 1420گرام بھنگ اور 2800گرام بھکی برآمدکر لی گئی ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں اشتیاق بوٹا سکنہ چدھڑ کالونی ، محمد علی سکنہ صدیق پورہ گکھڑ ، محمد حسن سکنہ چیمیانوالہ اور فیضان سکنہ گکھڑ شامل ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے ایس ایچ او گکھڑ منڈی فرحت نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ۔ تا حکم ثانی کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں بہتر کارکردگی کے حامل پولیس افسران کے لئے تعریفی اسناد جب کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو محکمانہ سزا دی جائے گی۔