امریکہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات بھڑکا رہا ہے: جرمن وزیر خارجہ
برلن (این این آئی) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیگمار گابرئیل نے کہا کہ قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے اپنے سفارتی روابط منقطع کرنے سے ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہو جانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا تنازعات سے دوچار مشرق وسطیٰ کے خطے میں ٹرمپ کی دخل اندازی بہت ہی خطرناک ہے۔ انہوں نے اسے ’’ٹرمپائزیشن‘‘ قرار دیا۔ زیگمار گابرئیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وہ برلن میں اپنے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments






