جے آئی ٹی پربڑا حملہ ۔۔۔؟ خفیہ سازش بے نقاب ہو گئی  

بنی گالا (نیوز وی او سی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران پہلے خوشیاں منا رہے تھے اب جے آئی ٹی کے پیچھے پڑگئے ہیں، دھمکیاں آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہیں۔ حکومت جے آئی ٹی پر حملے کی تیاریاں کر رہی ہے۔تاہم یہ 1997 نہیں اور نہ ہی اب کوئی چپ بیٹھے گا۔ نوازشریف کرپشن کے گاڈ فادر ہیں اور وہ ان مافیا کے گاڈ فادر ہیں جو ملک کو لوٹ رہے ہیں، یہ سیاسی مافیا ریاست کے اداروں کو تباہ کررہی ہے۔نتھیا گلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نذرگوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ نذر گوندل کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں جو بھی تحریک انصاف میں آرہے ہیں وہ پارٹی کے وژن کی وجہ سے آرہے ہیں،پوری قوم جے آئی ٹی کی جانب دیکھ رہی ہے، کرپٹ مافیا کے گارڈ فادر نواز شریف ہیں، پہلی بار شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے، میں پیش گوئی کررہا ہوں یہ لوگ اب پھنس چکے ہیں کیوں کہ قطری شہزادے تلور کے شکار کے لئے آتے ہیں گواہی کے لئے نہیں آرہے۔ جے آئی ٹی کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جو کہ قابل مذمت فعل ہے۔ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے کسی کو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ناکام سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ میں بہت بڑا خلا ہے لوگ وہاں بھی تبدیلی چاہتے ہیں کیوں کہ تبدیلی کبھی بھی نیچے سے اوپر نہیں آتی بلکہ اوپر سے نیچی آتی ہے جب کہ اسٹیٹس کو کی جماعتوں نے ملک کے اداروں کوتباہ کیا ہے اب لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسٹیٹس کو کے ساتھ رہنا ہے یا تبدیلی چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں